اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق بحرینی عوام نے جمعے کی سہ پہر کو بحرین کے مختلف علاقوں میں مظاہرہ کرکے یمن کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا- مظاہرین نے آل سعود جنگ بند کرو کے نعرے لگائے۔ وہ اپنے نعروں میں یمن پر سعودی جارحیت بند کرنے اور یمن سے اس کے فوجیوں کے فی الفور نکل جانےکا مطالبہ کر رہے تھے۔ یہ مظاہرے انقلابی گروہوں اور تنظیموں کی اپیل پر کئے گئے تھے۔ بحرینی عوام اپنے نعروں اور پلے کارڈز کے ذریعے یہ اعلان کر رہے تھے کہ مسلمان حریت پسند قوموں کو کچلنے والے سعودی اور اسرائیلی منصوبوں کا انجام، شکست کے سوا اور کچھ نہیں ہے۔ مظاہرین نے یمن پر حملے میں بحرین کی آل خلیفہ حکومت اور سعودی حکومت کے گٹھ جوڑ کی مذمت کی۔ ان مظاہروں کے دوران بحرینی نوجوانوں نے بہت سی سڑکیں بلاک کردیں۔
.......
/169